Monday, January 7, 2019

امیرجماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا ہے کہ کمسن طالب علم حبیب عمر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا مقتول کے لواحقین کے دکھ میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔علاقہ میں اب تک خوف کی فضا موجود ہے پولیس صرف علاقے میں لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے تمام حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے قبل بھی کوٹلہ جام میں کمسن بچوں کے اغواء کے واقعات ہوتے رہے ہیں جب حبیب عمر غائب ہوا تھا اور لواحقین کی طرف سے رپورٹ درج کرائی گئی تھی تو پولیس اس وقت تک حرکت میں نہیں آئی جب تک اس کی نعش نہ ملی قاتلوں کو گرفتار کرکے  انصاف کا تقاضے پورے کرتے ہوئے کوٹلہ جام چوک میں سر عام پھانسی دی جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو ہم حبیب عمر کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...