Tuesday, January 1, 2019

جماعت اسلامی بھکر کے زیر اہتمام 20 جنوری بروز اتوار 2019 کو رحمت اللعالمین کانفرنس

جماعت اسلامی بھکر کے زیر اہتمام 20 جنوری بروز اتوار 2019 کو رحمت اللعالمین کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اس کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ سابق ایم این اے ، صدر مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت مفتی امیتاز مروت ، جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم خطاب کریں گے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلعی امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک کے زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ضلعی ذمہ داران اور شعبہ جات کے ناظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس کانفرنس میں خواتین بھی شرکت کریں گیں۔ رحمت اللعالمین کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں۔ مرکزی قائدین کانفرنس کے علاوہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے  اور معززین شہر سیاسی سماجی شخصیات و ایم ایم اے کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گے اس میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی نوید احسن نیاز، پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ ، چوہدری بشارت علی ایڈووکیٹ، رستم علی ساقی ، صدر جی آئی یوتھ ونگ محمد کامران مغل ، صدر جمعیت اتحاد العلماء مولانا عبدالستار علوی ، رفیع اﷲ خان، رانا وقار حیدر ، سید افتخار حسین شاہ ، ڈاکٹر ساجد اقبال ، سید جمیل احمد شاہ ، رانا غلام مصطفی کونسلر، ملک محمد بلال بھون، عبدالرحمن عباسی، سلیم اﷲ خان خٹک سمیت دیگر نے شرکت کی

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...