Monday, January 7, 2019
بچہ اغواء کی رپورٹ درج ہونے کے باوجود پولیس نے دس روز تک بازیاب نہ کروایا قاتل گرفتار کئے جائیں امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار
امیرجماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا ہے کہ کمسن طالب علم حبیب عمر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا مقتول کے لواحقین کے دکھ میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔علاقہ میں اب تک خوف کی فضا موجود ہے پولیس صرف علاقے میں لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے تمام حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے قبل بھی کوٹلہ جام میں کمسن بچوں کے اغواء کے واقعات ہوتے رہے ہیں جب حبیب عمر غائب ہوا تھا اور لواحقین کی طرف سے رپورٹ درج کرائی گئی تھی تو پولیس اس وقت تک حرکت میں نہیں آئی جب تک اس کی نعش نہ ملی قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کا تقاضے پورے کرتے ہوئے کوٹلہ جام چوک میں سر عام پھانسی دی جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو ہم حبیب عمر کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment