Tuesday, January 1, 2019
جماعت اسلامی بھکر کے زیر اہتمام 20 جنوری بروز اتوار 2019 کو رحمت اللعالمین کانفرنس
جماعت اسلامی بھکر کے زیر اہتمام 20 جنوری بروز اتوار 2019 کو رحمت اللعالمین کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اس کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ سابق ایم این اے ، صدر مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت مفتی امیتاز مروت ، جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم خطاب کریں گے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلعی امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک کے زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ضلعی ذمہ داران اور شعبہ جات کے ناظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس کانفرنس میں خواتین بھی شرکت کریں گیں۔ رحمت اللعالمین کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں۔ مرکزی قائدین کانفرنس کے علاوہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے اور معززین شہر سیاسی سماجی شخصیات و ایم ایم اے کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گے اس میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی نوید احسن نیاز، پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ ، چوہدری بشارت علی ایڈووکیٹ، رستم علی ساقی ، صدر جی آئی یوتھ ونگ محمد کامران مغل ، صدر جمعیت اتحاد العلماء مولانا عبدالستار علوی ، رفیع اﷲ خان، رانا وقار حیدر ، سید افتخار حسین شاہ ، ڈاکٹر ساجد اقبال ، سید جمیل احمد شاہ ، رانا غلام مصطفی کونسلر، ملک محمد بلال بھون، عبدالرحمن عباسی، سلیم اﷲ خان خٹک سمیت دیگر نے شرکت کی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment