Thursday, November 29, 2018

کرتار پور راہداری امن کی جانب قدم ہے وزیر اعظم عمران خان نے سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں ایم پی اے سعید اکبر خان نوانی

ایم پی اے سعید اکبرخان نوانی نے دریاخان میں سابق کونسلر چوہدری عبدالغفار کی چچی ،عبدالمنان خان پٹھان کے چچا زاد کے انتقال اور شہر میں دیگر مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے لئے معغفرت کی دعا کی اس موقع پر ملک انٹطار حسین شاکر ،زبیر محمود انصاری،جاوید اقبال کھمنہ ،ملک عبدالستار رحمن و نوانی یوتھ ونگ کے دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے بعد ازاں ایم پی اے سعید اکبرخان نوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری امن کی جانب قدم ہے جس سے وزیر اعظم عمران خان نے سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں اور پوری دنیا کو باور کرادیا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور خطہ میں امن اور بھائی چارے کے لئے ہر موقع پر آگے بڑھ کر پہل کی ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی قابل افسوس ہے جبکہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور راہ فرار کون کر رہا ہے 100دن کی تحریک انصاف حکومت کی کارگردگی سے قوم مطمن ہے قبل ازیں انہوں نے پنجگرائیں کے تاجر رہنماء چوہدری محمد حنیف کی عیادت کے موقع پر شہریوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے تمام مسائل کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے گرلز ہائی سکول کو اپ گریڈ جلد کرا دیا جائے گا مقامی ہسپتال کے راستہ کا بھی مسلہ حل ہوگا سیوریج اور سڑکات کے مسائل حل کریں گے نوانی گروپ کی سیاست کا محورصرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہے ہم نے ضلع کو ایک مثالی ضلع بنایا عوام کے مسائل کے بروقت حل اور مشکلات کے فوری ازالہ کو یقینی بنایا ہم نے سیاست یہاں کی تعمیر و ترقی کے لئے کی ہے عوامی مینڈیٹ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہی استعمال کیا ہے

اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر تھانہ سٹی پولیس دریاخان میں13ہتھ رہڑھی بانوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیو کی رپورٹ پر تھانہ سٹی پولیس دریاخان نے 13ہتھ رہڑھی بانوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں طارق،رمضان،عبدالمالک،شہباز،عمرخان،جعفر خان،اقبال،اعجاز، اشرف،سجاد احمد ناصر، سجاد اور فاروق شامل ہیں مزکورہہتھ رہڑھی بان مہنگے داموں اشیاء فروخت کررہے تھے جس پر اے سی نے کاروائی کی اور ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ۔

عوامی خدمت محاذ کے منتخب نماٸندوں کارکردگی لائق تحسین ہے بھکر کی عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے ان سب کی طرف سے کی جانے والی شب و روز محنت اور جذبہ قابل ستائش ہے فہیم احمد خان

عوامی خدمت محاذ کی قیادت جھوٹی اور سستی شہرت کی قاٸل نہیں ، ہم دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں الحَمْدُ ِلله گزشتہ دور سے اب تک  عوام کے فلاح و بہبود اور ضلع کی تعمیر و ترقی کیلٸے اربوں روپے کے پروجیکٹ منظور کرواٸے اور ریکارڈ مدت میں میرٹ، شفافیت اور منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا کلچر متعارف کرایا ہے ۔ہمارا ہر منصوبہ شفافیت ، دیانت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھکر میں پاسپورٹ آفس سے لیکر گیس دفتر کی منظوری تک سب کے سب  ہمارے گروپ کے احسن اقدامات ہیں اور یہ سب کچھ ہم نے کسی پر احسان کرنے کیلٸے نہیں کیا بلکہ عوام کی بے لوث محبتوں کا قرض اتارنے کی اپنے طور پر ادنی سی کوشش کی ہے ان خیالات کا اظہار عوامی خدمت محاذ کے میڈیا ایڈواٸزر فہیم احمد خان نے میڈیا کے نماٸندگان سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔ ہم عوام کے مساٸل کے حل کیلٸے رانا تیمور کیطرف سے دلچسپی لینے پر انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن گیس دفتر کی منظوری کے حوالہ سے انکا  دعوی دیوانے کا خواب اور سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔ گیس دفتر کی منظوری کی اتھارٹی ہاٸیکورٹ نہیں بلکہ اوگرا کے پاس ہے اور ہم نے اپنے گزشتہ دور کے آخری ایام میں اوگرا سے بھکر میں گیس دفتر کے قیام کی منظوری لے لی تھی لیکن الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ کے واضح احکامات کیوجہ سے اوگرا نے اس دفتر کیلٸے فنڈز کا اجرا روک دیا تھا اب جیسے ہی نٸی گورنمنٹ وجود میں آٸی ہم نے اس کے فنڈز ریلیز کروا دیٸے ہیں۔ضلع بھکر کے مسائل کے حل کیلئے عوامی خدمت محاذ کے منتخب نماٸندے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ، ممبر صوباٸی اسمبلی عامر عناٸت خان شہانی اور ممبر صوباٸی اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ کی گروپ سربراہ محمد ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کی زیر نگرانی ناصرف کارکردگی لائق تحسین ہے بلکہ ضلع بھکر کی عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے ان سب کی طرف سے کی جانے والی شب و روز محنت اور جذبہ قابل ستائش ہے۔ بھکر کی موجودہ ترقی عوامی خدمت محاذ کے منتخب اراکین اسمبلی کے ٹیم ورک کی اعلی مثال ہے۔ جس طرح ان اراکین نے لالچ ، حرص اور خوف کی بیڑیوں کو توڑ کر ضلع بھکر کے عوام کی خدمت کی اور مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم ، صحت ، کھیل ، واپڈا ، گیس اور سوشل ویلفیٸر اور دیگر شعبوں میں بے تحاشہ ترقیاتی کام کرواٸے اور ضلع بھکر کو پسماندگی سے نکال کر ترقی یافتہ اضلاع میں شامل کیا ہے بلاشبہ ایمانداری ، سچائی اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت کرنیوالی قیادت کو عوام ہمیشہ یاد رکھتے ہیں

اساتذہ کے مسائل کا حل PTU کی اولین ترجیح ہے ۔ ملک اصغر گورچھہ

صدرPTU ضلع بھکر ملک اصغر حسین گورچھہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی مشکلات اور مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے PST اور EST اساتذہ اپنے متعلقہ ایجوکیشن کے دفاتر میں جاکر ان سروس پروموشن کیلئے اپنی سنیارٹی لسٹیں فوری چیک کریں اور Sign کریں تاکہ بعد میں کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے ۔ ہائی سکول کے ہیڈز ، ڈپٹی ڈی ای او زاور AEOS بھی اساتذہ کو اس بارے خصوصی ہدایات جاری فرمائیں۔ اور دفتر بھجوانے کا بندوبست کریں۔ تاکہ محکمانہ پروموشن کی تاریخ مقرر کی جاسکے۔ اساتذہ کے باہمی تبادلہ جات کے آرڈر کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی ایک کی غلطی سے تمام اساتذہ کے آرڈر منسوخ کردیے گئے چونکہ آرڈر ایک ہی تھا لہذا جینوئن کیسزکے دوبارہ آرڈر جاری کیے جائیں ۔ موو اور کیسز کے منٹس تیار ہو چکے ہیں ڈپٹی کمشنر بھکر کی منظوری کے بعد بہت جلد آرڈر جاری کردیے جائیں گے ۔ اساتذہ کے کوالیفکیشن الائونس ختم کرنے کے احکامات قابل افسوس ہیں ۔ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اساتذہ کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے بلکہ اعلیٰ تعلیمی قابلیت کی وجہ سے کوالیفکیشن الائونس کی ادائیگی ایک مستحسن اقدام تھا جسے جاری رہنا چاہیے ۔ اساتذہ و دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں بار بار کٹوتی قابل افسوس ہے ۔ ایسے اقدامات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

آر پی او سرگودھا سید خرم علی شاہ نے بھکر کا دورہ کیا ڈی پی او آفس بھکر میں کرائم میٹنگ کی گئی

)آر پی او سرگودھا سید خرم علی شاہ نے بھکر کا دورہ کیا ڈی پی او آفس بھکر آمد پر ان کا استقبال کیا گیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی آر پی او کی زیرصدارت ڈی پی او آفس میٹنگ ہال بھکر میں کرائم میٹنگ کی گئی جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی میٹنگ میں ضلع بھکر کے کرائم کا جائزہ لیا گیا اور زیر تفتیش مقدمات کی تفصیلات بھی ڈسکس کی گئی دورے کے دوران آر پی او نے پولیس لائن بھکر اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا انہوں نے وزٹ کے دوران انتہائی اہم بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کا دورہ بھی کیا

:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربھکر عابدحسین اوراسسٹنٹ کمشنردریاخان اسد چانڈیو نے دریاخان شوگرملزکاسرپرائز وزٹ کیا

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربھکر عابدحسین اوراسسٹنٹ کمشنردریاخان اسد چانڈیو نے دریاخان شوگرملزکاسرپرائز وزٹ کیا شوگر ملز انتظامیہ کو تاکید کی کہ گنےکےکاشتکاروں کوجلدسےجلد ادائیگیاں کی جائیں دونوں آفیسران نے کاشتکاروں کے مسائل سنے آنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک پچاس کروڑروپےسےزائدکی ادائیگیاں کرا دی گئی ہیں کاشتکاروں کی داد رسی یقینی بنائیں گے

دریاخان کے نواحی علاقہ لک کلاں کے قریب گنے کی فصل میں اچانک آگ لگ گئی

دریاخان کے نواحی علاقہ لک کلاں کے قریب گنے کی فصل میں اچانک آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا تاہم کافی فصل جل گئی

دریاخان کے نواحی علاقہ لک کلاں کے قریب گنے کی فصل میں اچانک آگ لگ گئی

دریاخان کے نواحی علاقہ لک کلاں کے قریب گنے کی فصل میں اچانک آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا تاہم کافی فصل جل گئی

مجسٹریٹ چوہدری ارشد کا پنجگرائیں مین بازار کادورہ گرانفروشی اورنرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دوکان داروں کو جرمانے

مجسٹریٹ چوہدری ارشد نے پنجگرائیں مین بازار کادورہ کیا انہوں نے نرخنامہ چیک کیا گرانفروشی اورنرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دوکان داروں کو جرمانے کیئے انہوں نے کہا کہ مہنگا گوشت فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی دوکاندار کنڑول ریٹ پر فروخت یقینی بنائیں

Wednesday, November 28, 2018

دو اشتہاری ملزمان کو فرار کرنے کے الزام میں دو بھائیوں کے خلاف تھانہ سٹی دریاخان میں مقدمات درج

 تھانہ سٹی دریاخان پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ اشتہاری ملزم اسحاق اپنے گھر مہرآباد میں موجود ہے جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا لیکن ملزم کے بھائی غلام عباس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار کرادیا دوسرا اشتہاری ملزم خوشی محمد اپنے گھر اسلام نگر میں تھا اطلاع ملنے پر کاروائی کی گئی تو ملزم کو اسلام نے فرار کرادیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

دریاخان میںوالی بال پر جواء کھیلتے تین افراد گرفتار تین فرار ہونے میں کامیاب تھانہ سٹی دریاخان پولیس نے ہزاروں روپے اور موبائل فون برآمد کر لئے

 دریاخان میںوالی بال پر جواء کھیلتے تین افراد گرفتار کر لئے گئے تین فرار ہونے میں کامیاب تھانہ سٹی دریاخان پولیس نے ہزاروں روپے اور موبائل فون قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ریلوے لائن کے نزدیک جواء کے حوالہ سے مشہور زمانہ والی بال نیٹ پر تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کی کھیل کے دوران جواء لگائے تین افراد گرفتار کرلئے گئے جبکہ تین فرار ہوجانے میں کامیاب٤ ہوگئے پولیس نے چھبیس ہزار روپے اور پانچ عدد مابائل فون قبضہ میں لے لئے گرفتار افراد میں حسین،افضل اور نقاش شامل ہیں

گزشتہ روز حادثہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور دو کم سن بچوں کو سپرد خاک کر دیا گیا تین جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر علاقہ کی فضا سوگوار

گزشتہ روز حادثہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور دو کم سن بچوں کو سپرد خاک کر دیا گیا گزشتہ روز نو احی علا قہ برکت والا کے قریب با رات میں شامل ٹر یکٹر ٹرا لی سے گر کر دُلہا زوالفقارکی والد ہ عائشہ بی بی اور دو بچیاں شمع اور مہناز بی بی جاں بحق ہو گئیں تھیں جنہیں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے تین جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر علاقہ کی فضا سوگوار ہے

بھکر: محکمہ بہبودآبادی کے ضلعی دفتر سے ماہ دسمبر2018 کیلئے آئی ای سی پلان جاری کردیا گیا

بھکر: محکمہ بہبودآبادی کے ضلعی دفتر سے ماہ دسمبر2018 کیلئے آئی ای سی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔جس کے مطابق بہبود آبادی پروگرام سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں آگاہی سٹالز ،میٹنگز،سوشل موبلائزیشن سیشنز اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ بات ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی کے سی اینڈ ٹی ونگ سے جاری کردہ پلان کی تفصیلات میں کہی گئی ہے ۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ آئی ای سی پلان پر عملدرآمد کیلئے تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز اور فیملی ویلفیئر سینٹرز انچارجز کو ہدایات  جاری کی گئی ہیں کہ عوامی آگاہی کیلئے شیڈول کے مطابق ایوینٹس منعقد کئے جائیں اور متعلقہ دائرہ کار میں منعقد کئے جانیوالے سیشنز میں تمام سٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے

Tuesday, November 27, 2018

ستر فٹ اونچے درخت پر پھنسے پرندے کو آزاد کرا لیا گیا


ریسکیواہلکاروں نے درخت میں پھنسے پرندے کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا آدھے گھنٹہ کے آپریشن کے بعد70 فٹ اونچے درخت پر پھنسے پرندے کو آزاد کرا لیا گیا پرندہ گورنمنٹ بوائز کالج بھکر میں سنبل کے درخت کی شاخوں میں پھنس گیا تھا ریسکیو کو کال کی گئی جس پر اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر پرندے کو ریسکیو کیا کامیاب ریسکیو آپریشن پر کالج گراونڈ میں موجود طلباء نے تالیوں اور سیٹیوں سے اہلکاروں کی خوب حوصلہ کی گئی

ڈی پی او بھکر کے احکامات پربھکر پولیس کی معاشرتی جرائم کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائی۔ منشیات فروش گرفتار,ناجائز اسلحہ برآمد

بھکر پولیس نے ڈی پی او عرفان طارق کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی تیز کردی ہے اس ضمن میں متعدد کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
ایس ایچ اوتھانہ سٹی بھکر نے دوران گشت پڑتال اصغر علی شاہ سکنہ نزد دربار محبت شاہ سے 1 کلاشنکوف 44 بور مع 5 کارتوس برآمد کیے۔جبکہ محمد الیاس سکنہ جھکڑ موڑ سے 1080 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ایس ایچ اوتھانہ بہل نے گشت پڑتال کی کاروائی کے دوران غلام عباس سکنہ 80 موڑ سے 4 لیٹر شراب اور نواب علی سکنہ 78 موڑ سے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔
ایس ایچ اوتھانہ دُلے والا نے دوران جنرل ہولڈاپ محمد عمران سے 270 گرام چرس برآمد کی۔
ایس ایچ اوتھانہ کلورکوٹ نے دوران چیکنگ ناکہ بندی صفدر عباس سکنہ سید والی پلی ہیتو سے پسٹل 30بور مع 2 کارتوس اور محمد عمران سے پسٹل 30 بور مع 5 کارتوس برآمد ہوئے۔
ایس ایچ اوتھانہ حیدر آباد نے دوران سرچ آپریشن ارشاد حسین ولد عاشق حسین کارلو سے 15 لیٹر شراب برآمد کی۔ جبکہ ایک خاتون مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ 
مذکورہ کاروائیوں کے دوران 1 کلاشنکوف 44 بور مع 5 کارتوس، 2 پسٹل 30 بور مع 7 کارتوس، 1350 گرام چرس، 24 لیٹر شراب اور ایک مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ 

Monday, November 26, 2018

انجمن تاجران بھکر کے عہدیداران وارکان الیکشن بورڈ کا ایک اہم اجلاس بھکر میں ہوا صدارت چیئرمین عبدالمجید اعوان نے کی

انجمن تاجران بھکر کے عہدیداران وارکان الیکشن بورڈ کا ایک اہم اجلاس بھکر میں ہوا  صدارت چیئرمین عبدالمجید اعوان نے کی ۔ محمد اسلم خان غوری جنرل سیکرٹری نے ایجنڈا پیش کیا اجلاس میں یہ بات زیر بحث آئی کہ تاجران کے عہدیداران صدر و جنرل سیکرٹری کی مدت میعاد 2012 تا 2017 تھی ۔ 2018 ختم ہونے کو ہے اس طرح ایک سال صدر ، جنرل سیکرٹری ہر دو فریقین کی مدت میعاد بحیثیت عہدیدار زیادہ ہو گئی ہے لیکن الیکشن کا انعقاد نہیں ہوا اس طرح الیکشن بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ عبدالمجید اعوان چیئر مین الیکشن بورڈ نے تاجران کے الیکشن نہ ہونے کی وجہ بتلاتے ہوئے کہا کہ الیکشن بورڈ دستور العمل کے قواعدو ضوابط کے مطابق نو منتخب الیکشن بورڈ کے اراکین کا چنائو بلدیہ ہال میں ہوا۔ تاجران کے اس جنرل اجلاس میں ہزاروں تاجران نے شرکت کی۔ اور الیکشن بورڈ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں چند تاجران نے عدالت عالیہ سے الیکشن تاجران کے خلاف حکم امتناعی لے لیا جو ابھی تک برقرار ہے ۔ چیئرمین نے وضاحت کرتے ہوئے ہائوس کو بتلایا کہ ہم عدالت عالیہ کے احکامات کا احترام کرتے ہیں اسی لیے الیکشن تاجران میں تاخیر ہوئی جنرل سیکرٹری و ارکان اور میں معزز تاجران کو یقین دلاتے ہیں کہ جیسے ہی معزز عدالت عالیہ کا حکم امتناعی ختم ہوگا تاجران کا الیکشن مثالی کرایا جائے گا۔ آپ تاجران نے جو ذمہ داری ہم کو سونپی ہے اور ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے شرمندہ تعبیر نہ ہونے دیا جائے گا۔ اجلاس میں معزز اراکین ارشاد انصاری ، رانا ریاض ، چوہدری عبدالغفار، سید امیر اعوان، رانا ذوالفقار، ایوب غوری، عبدالرحمان غوری، رانا خالد ملک خوشی محمد، رانا عابد محمود، ملک ذوالفقار، ملک عاشق اولکھ، رانا محمد جاویدنے شرکت کی۔ آخر میں چوہدری محمد شکیل مرحوم رکن الیکشن بورڈ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی

PST ان ٹرینڈ اساتذہ کے موو اور کیسزکا پراسس شروع کردیا گیا ہے ۔ DPC بھی ہو چکی آئندہ چند روز میں موو اور کے آرڈر جاری کردیے جائیں گے اصغر گورچھہ

PTU بھکر کے صدر ملک اصغر حسین گورچھہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں PST ان ٹرینڈ اساتذہ کے موو اور کیسزکا پراسس شروع کردیا گیا ہے ۔ اور اس بارے DPC بھی ہو چکی ہے آئندہ چند روز میں ان اساتذہ کو موو اور کے آرڈر جاری کردیے جائے گے۔ سابقہ درخواستوں پر اساتذہ کے تبادلہ جات کے آرڈرز بھی ایک دو دن میں جاری کیے جارہے ہیں۔ ہم جناب ڈپٹی کمشنر بھکر ، CEO ایجوکیشن بھکر ، ADCG بھکر ، DEOs زنانہ و مردانہ اور ڈپٹی DEOs زنانہ ، مردانہ کے مشکور ہیں جنہوں نے موو اور کیسز کے پراسس کو مکمل کرنے میں مکمل تعاون کیا ۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں محکمانہ پروموشن PST ، EST اساتذہ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اس کے ساتھ ہی ڈبل موو اور کیسز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ PST اور EST اساتذہ کے محکمانہ کوٹے کے بارے میں اساتذہ کے تحفظات دور کیے جانے چاہیے ۔ ایجوکیٹر کی کثیر تعداد میں بھرتی دوسرے اضلاع میں اساتذہ کے تبادلہ جات ، فوت ہونے والے اور ریٹائرمنٹ لینے والے اساتذہ کی تعداد کو مد نظر رکھا جائے تو اساتذہ کا 50% فیصد کوٹہ کا خیال نہیں رکھا گیا ۔ تین رکنی سینئر ہیڈ ماسٹرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور اساتذہ کا محکمانہ کوٹہ چیک کیا جائے ۔ تاکہ اساتذہ کے ساتھ نا انصافی نہ ہوا ایجوکیٹراساتذہ کے مستقل ہونے کے سوال کے جواب میں ضلعی صدر نے کہا کہ 2014 کے ایجوکیٹرز کو 2018 تک مستقل کردیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب نے اس بارے ہدایات جاری کردی ہیں۔ صوبہ پنجاب میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے حوالے سے ضلع بھکر کی تیسری پوزیشن خوش آئند ہے لیکن اس طرح ضلع بھکر کے اساتذہ کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ضلعی آفیسرز کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی محنت کو بھی یاد رکھنا ضروری ہے

سود خوروں کے خلاف کاروائی سٹی دریا خان میں 6 مقدمات کا اندراج

ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے معاشرتی جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کرنے کیلئے جملہ پولیس افسران ضلع بھکر کو احکامات جاری کیے ہیں۔ ان میں منشیات فروش، ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور سود خوروں کے خلاف کاروائی شامل ہیں۔ مختلف تھانہ جات میں ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایچ او سٹی دریا خان انسپکٹر احمد عباس نے سود خوروں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 6 مقدمات کا اندراج کیا۔ محمد طارق راجپوت کے خلاف مقدمہ نمبر 240/18، محمد طیب اعوان کے خلاف مقدمہ نمبر241/18 ، بشیر حسین کے خلاف مقدمہ نمبر 253/18، غنچہ خان کے خلاف مقدمہ نمبر261/18، حاجی محمد افضل راجپوت کے خلاف مقدمہ نمبر262/18 اور منان خان کے خلاف مقدمہ نمبر262-63/18  کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف حقائق کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ضلع کے دیگر تھانہ جات میں بھی سود خوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ڈی پی او بھکر نے کہا ہے کہ غریب عوام کا معاشی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ کاروباری لوگ مجبور عوام کی مالی مشکلات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اسلام میںبھی سود کی سخت ممانعت ہے لیکن ناعاقبت اندیش لوگ دنیاوی مفاد کیلئے مجبور لوگوں کی تذلیل کرتے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا

Sunday, November 25, 2018

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کا دریائی پولیس چوکی پتن کنیال کا دورہ ناقص کارکردگی پر انچارج چوکی اور 5 کانسٹیبل معطل کر دیئے

ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے امن و امان کی صورت حال اور پولیس ورکنگ چیک کرنے کیلئے دریا خان کے علاقے میں دریائے سندھ کے کنارے واقع دریائی ہولیس چوکی پتن کنیال کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انھوں نے چوکی کی سیکیورٹی، ڈیوٹی روسٹر اور ریکارڈ کا ملاحظہ کیا۔ ناقص ڈیوٹی پر ڈی پی او بھکر نے انچارج چوکی اے ایس آئی عصمت اللہ اور 5 کنسٹیبلان کو معطل کر دیا۔ اس موقع ہر ان کا کہنا تھا کہ دریا کنارے پولیس چوکیات قائم کرنے کا مقصد دریائی راستے سے افراد کی نقل و حمل پر نظر رکھنا ہے۔ منشیات اور ناجائز اسلحہ کی اسی راستے سے ترسیل کی جاتی ہے کیونکہ دریائے سندھ کے اس پار ڈیرہ اسماعیل خان( خیبر پختونخواہ) کا علاقہ شروع ہوجاتا ہے۔علاوہ ازیں نشیبی دریائی علاقہ کچہ جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرمان کی محفوظ آماجگاہ ہے۔ لہذا ایسے علاقوں میں ڈیوٹی کی انجام میں سستی ناقابل معافی عمل ہے۔  چیک پوسٹس کے ذریعہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ دریائی چوکیات پر بھی سخت نگرانی لازمی امر ہے۔ بھکر پولیس ہر زاویے سے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

نبی اکرم ۖ کی حیات طیبہ ہر شعبہ زندگی کے لئے مکمل طریقہ کار اور رہنمائی موجود ہے۔ امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک

حضرت محمد ۖ اپنی ذات اور قوم کے لئے نہیں بلکہ دنیا ارضی کے لیے ابر رحمت تھے ۔ نبی اکرم ۖ کی حیات طیبہ ہر شعبہ زندگی کے لئے مکمل طریقہ کار اور رہنمائی موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سیرت النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سنت مطہرہ اور تعلیمات قرآنی پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم بہتر مسلمان بن کر اﷲ کی رضا حاصل کرسکتے ہیں۔ زندگی کے ہر شعبے میں اتباع رسول ۖ کی کامیابی کی ضمانت و دلیل ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں قرآنی تعلیمات اور تعلیمات نبوی ۖ کا نفاذ کریں کیونکہ اس میں ہی حقیقی کامیابی اور ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔ ہم حرمت رسول ۖ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اور اس کے تحفظ کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے ۔ ہماری نئی نسل احکام خداوندی اور نبی اکرم ۖ کے مبارک طریقوں سے نا آشنا ہونے کی وجہ سے دین سے دو ہوتے جارہے ہیں موجودہ دور کا بہترین تقاضا ہے کہ اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد کرے سیرت النبی ۖ سے آشنائی حاصل کرکے اپنی اصلاح کی جائے ۔ نبی اکرم ۖ کی سیرت ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ مشکل سے مشکل حالات میں گھبرانے اور مایوس ہونے کی بجائے اپنے اعمال کی اصلاح کی طرف توجہ دینی چاہیے ۔ اگر ہمارے اعمال قرآن و سنت کے مطابق ہوں گے تو ہمارے حالات بھی درست ہو جائیں گے۔ سیرت النبی ۖ کانفرنس میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے نوجوان وں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر سابق امیر ضلع پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ بھی موجود تھے۔ 

بھکر شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں اب ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کی خصوصی کاوشوں سے بھکر شہر میں سوٸی گیس دفتر کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق سینیٹر محمد ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ

 بھکر شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں اب ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کی خصوصی کاوشوں سے بھکر شہر میں سوٸی گیس دفتر کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے اور جی ایم سوٸی گیس ملتان نے سات رکنی ٹیم مقرر کر دی ہے اس ٹیم کا پہلا ٹاسک رواں ہفتہ میں مناسب جگہ پر بلڈنگ تلاش کرکے دفتر کیلٸے معاہدہ کرنا ہے ان شاء اللہ قوی امکان ہے کہ جلد یہ آفس آپریشنل ہو جاٸیگا جس سے گیس سے متعلقہ عوام کو تمام تر سہولیات اس دفتر سے میسر ہونگی ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق سینیٹر محمد ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس شہر کو خوبصورت اور مثالی بنانے اور سنوارنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور ہم شب و روز اس شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں، الحَمْدُ ِلله ہم عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے کے اپنے مشن پر گامزن ہیں آج سوٸی گیس دفتر کی منظوری سے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے عوام سے کیا اپنا اک اور وعدہ پورا کر دیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ بھکر شہر میونسپل کمیٹی ایریا میں جس جس گلی و محلہ میں گیس پاٸپ لاٸن تنصیب کی جا چکی ہے وہ سب کی سب ریگولاٸز ہیں اور کسی بھی گلی یا محلہ سے گیس پاٸپ لاٸن نہیں نکالی جا رہی ، عوام غلط اور لغو پراپرگنڈہ اور فضول افواہوں پر یقین نہ کرے جس نے بھی گمراہ کن افواہ پھیلاٸی ہے وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، ڈاکٹر محمد افضل خان کا سوٸی گیس منصوبہ نا صرف صاف ، شفاف اور بلاتفریق ہے بلکہ یہ منصوبہ ضلع بھکر کیلٸے تاریخ ساز بھی ہے ان شاء اللہ رواں اقتدار میں اس منصوبہ میں مزید توسیع کرتے ہوٸے اسکا داٸرہ کار کوٹلہ جام سے بہل اور داجل سے جہان خان اور گرد و نواح کے چکوک اور آبادیوں تک پہنچایا جاٸیگا۔
محمد ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ بھکر شہر کی تعمیر و ترقی کیلٸے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی واضح مثال کروڑوں روپے کی لاگت سے سٹی پیکج و سٹی بیوٹیشن پلان کی منظوری تھی جس سے نہ صرف بھکر شہر کا حسن دوبالا ہوا بلکہ اس پیکج سے بھکر شہر کے اہم چوک کی تعمیرات ، اہم شاہرات کی تعمیرات ، بازاروں میں ٹف ٹاٸل کے علاوہ گرین بیلٹ کا قیام ممکن ہوا۔

ڈے لائٹ ماڈل سکول دریاخان کی طالبہ سماویہ گل نے میدان مار لیا

دریاخان : " آفاق " پاکستان کے زیرِاہتمام کراچی سے خیبر تک نیشنل لیول کے سالانہ کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں طلباو طالبات نے حصہ لیا۔نتائج کے مطابق ڈے لائٹ ماڈل سکول دریاخان کی طالبہ سماویہ گل نے میدان مار لیا۔طالبہ نے سائنس گروپ میں 100\100 نمبر حاصل کر کے Genius ٹاپرز سٹوڈنٹس میں شامل ہوگئی۔واضح رہے کہ ڈےلائٹ سکول ہرسطح کے مقابلوں میں ہرسال پوزیشنز حاصل کرتا ہے۔آفاق نے کامیاب امیدواروں کے لیے دس لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان کر رکھا ہے۔ایڈمنسٹریٹر سکول رستم علی ساقی نے امید ظاہر کی ہے کہ صوبہ پنجاب اور ریجن لیول کے نتائج آنے پر ڈے لائٹ ہی فاتح رہے گا ان شاءاللہ۔انھوں نے طالبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تھانہ منکیرہ کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن

  منکیرہ اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایچ او ملک اختر بگا کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔  آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانا تھا۔ اس دوران کاشف حیات ولد غلام رسول سے ایک رائفل 7MM اور 4 کارتوس برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمے کا اندراج کر دیا گیا اور مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں دوران سرچ آپریشن 2 مجرمان اشتہاری بلال ولد محمد اسلم اور ریاض ولد غلام شبیر کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ چھان بین و تلاشی کے عمل کے دوران 17 مشکوک افراد کی بذریعہ SAVAS سسٹم و بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا کر بقیہ 15 افراد کو بعد از کلئیرنس چھوڑ دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او منکیرہ سمیت جملہ پولیس افسران ضلع ہذا کو سرچ آپریشن کی کاروائی مزید موثر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔  منشیات فروش، سود خور اور ناجائز اسلحہ کی شکایات بدستور موجود ہوتے ہوئے کاروائی میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔  جملہ  سرکل انچارجز و مہتمم تھانہ جات اپنی کارکردگی پر فوکس کرتے ہوئے تفویض شدہ ذمہ داریاں پوری محنت و ایمانداری سے سر انجام دیں۔ بصورت دیگر غفلت برتنے والے اہلکاران کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ تعلیم بھکر نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی آئندہ مذید محنت و کاوشوں سے کام کیا جائے تاکے ضلع بھکر کا نام اول نمبر پر آسکے- ڈپٹی کمشنر وقاص رشید

ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نےکہا ہےکہ محکمہ تعلیم ضلع بھکرنےپنجاب بھرمیں(3rd Position) تیسری پوزیشن حاصل کی ہےاورڈیپارٹمنٹ کوصوبائی سطح پرماہِ ستمبر کےدوران پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ کی (Top Five) ٹاپ فائیو رینکنگ میں شمار کیا گیا جو ضلع کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ اعزاز ضلع بھر کے ایجوکیشن مینجرز،سکولوں کےسربراہان اوراساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے جس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں ڈپٹی کمشنر نے تاکیدکی ہے کہ آئندہ مزید محنت و کاوش سےکام کیا جائے تاکہ بھکر کو صوبے بھر میں اول پوزیشن کااعزازحاصل ہوسکے

Saturday, November 24, 2018

ٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ کی ٹاپ فائیو رینکنگ میں ضلع بھکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ کی ٹاپ فائیو رینکنگ میں ضلع بھکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جو ضلع کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ اعزاز ضلع بھر کے ایجوکیشن مینجرز،سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان سب کو مبارکباد دی ہے اور اس امر کی تاکیدکی ہے کہ آئندہ مزید محنت و کاوش سے کام کیا جائے تاکہ ضلع کو اول پوزیشن کا اعزاز حاصل ہوسکے

ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے سپورٹس کلر ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد کرنیکا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا ہے کہ ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے سپورٹس کلر ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا انعقاد ڈی سی آفس میں کیا جائیگا ۔انہوںنے اس امر کا انکشاف ڈسٹرکٹ سپورٹس پروموشن پلان کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ سپورٹس کے میدان میں ضلع بھکر کا نام روشن کرنے والے نیشنل کلر ہولڈرز کی لسٹ تیار کرکے رپورٹ پیش کیجائے تاکہ انکے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب پذیرائی کیلئے انتظامات کئے جاسکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خواتین کیلئے کھیلوں کے مواقع عام کرنے کے ضمن میں لیڈیز ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب کے توسط سے آگاہی عام کیجائے گی اور اس آگاہی مہم میں کوآرڈی نیٹر کی ذمہ داری خاتون سپورٹس آفیسر کو سونپی گئی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ ضلع میں کبڈی کے کھلاڑیوں کی راہنمائی کیلئے عالمی سطح پر شہرت یافتہ کبڈی کے پلیئرز کو بھکر مدعو کیاجائے گا تاکہ کبڈی کے روایتی کھیل کو بھرپور فروغ دیا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ضلع میں جیپ ریلی کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کا انعقاد اپریل 2019 میں تحصیل منکیرہ میں کرایا جائے گا ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ جیپ ریلی کیلئے تیاریوں اور انتظامات کا آغاز کردیا جائے #

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر تھانہ سٹی بھکر کے علاقے میں سرچ آپریشن، منشیات فروش پکڑ لیے گئے

ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر تھانہ سٹی بھکر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایس ایچ او زبیر خان کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ، اہلکاران سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی اور ایلیٹ پولیس فورس نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران محمد عمران ولد محمد اسلم پٹھان سے 208 گرام چرس, محمد شہباز ولد محمد اکرم جٹ سے 160 گرام چرس اور عامر خان ولد نور خان پٹھان سے 220 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ جبکہ ایک اشتہاری مجرم محمد آصف ولد صادق بلوچ کو دوران سرچ آپریشن گرفتار کیا گیا۔ چھان بین کے عمل میں 27 مشکوک افراد کی بذریعہ SAVAS سسٹم و بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی۔ جنھیں بعد از کلئیرنس فارغ کر دیا گیا۔ 
ڈی پی او بھکر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ایریا میں سرچ آپریشن کی کاروائی کو مزید موثر بنایا جائے۔ منشیات فروشوں کے علاوہ جواری اور سود خوروں کے خلاف بھی تا دیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ دیگر علاقوں کی نسبت شہر کے ایریا میں معاشرتی جرائم کی شکایات زیادہ ہیں لہذا ان کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل ذاتی طور پر اپنے سرکل میں ہونے والے سرچ آپریشن کی نگرانی کریں اور انٹیلی جنس رپورٹس کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو مزید موثر بنائیں۔ آئندہ منعقد ہونے والی کرائم میٹنگ میں ہر تھانہ کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا اور کمزور کاروائی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Friday, November 23, 2018

حضور ۖ نے ہمیں ایک نظام دیا جس کی موجودگی میں ہٹلر اور دوسرے کسی ازم کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں نبی اکرم ۖ کی تعلیمات پر عمل میں ہی فلاح ہے امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار

امیرجماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے مختلف مقامات پر سیرت النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان و عشق رسول ۖ کا تقاضا ہے کہ اس نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کریں۔ اس کے لئے پیغمبر اسلام دنیا میں تشریف لائے حضور ۖ نے ہمیں ایک نظام دیا جس کی موجودگی میں ہٹلر اور دوسرے کسی ازم کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ۔ نبی اکرم ۖ کی تعلیمات پر عمل میں ہی فلاح ہے ۔ نبی کریم ۖ کا اسوہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے حضور سے محبت ایمان کی روح ہے ہمارے مسائل کا حل شریعت کے مطابق زندگیاں گزارنے میں ہی ہے ہمیں زندگیوں میں انقلاب لانا ہوگا ہم رسول پاک ۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں صحابہ کرام شریعت کے مطابق عمل کرتے تھے پاکستان میں نظام اسلام کے نفاذ کے بغیر مسائل اور بحرانوں کا حل ممکن نہیں محمد ۖ کے اسوہ حسنہ پر چل کر ہی امت مسلمہ اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے  ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا اولین جز ہے نبی آخر زماں کی حیات طیبہ نسل انسانی کیلئے مشعل راہ ہے ۔ موجودہ حکمران تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم سے گریزاں رہیں ۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی ختم نبوت پر ایمان رکھنے میں مضمر ہے ۔ جس نے نبی کریم ۖ کی ایک سنت کو زندہ کیا تو 100 شہیدوں کا اجر پائے گا ۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ اور جمعیت اشاعت و توحید و سنہ اور جماعت اسلامی دُلے والا ، جھمٹ شمالی کے زیر اہتمام سیرت النبی ۖ کانفرنس سے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک کے علاوہ نوید احسن نیاز ،جمعیت اتحاد العلماء کے صدر مولانا عبدالستار علوی، جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ، سابق امیر پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ ، اور حافظ اختر آکاش نے بھی خطاب کیا 

Thursday, November 22, 2018

دُلے والا اور دریاخان میں عید میلادالنبیۖ کے بڑے جلوس نکالے گئے

دُلے والا میں عید میلادالنبیۖ کا مرکزی جلوس جامع مسجد عید گاہ شرقی سے برآمد ہوا جس میں عاشقان رسول نے گاڑیوں ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار بھر پور شرکت کی جلوس مین بازار سے گزرتا ہوا اڈا نصرت والا پر اختتام پزیر ہواجبکہ دریاخان میں جامع مسجد توکلی سے شروع ہوا جو دربارپیر بڑھایا سلطان پراختتام پذیر ہوا اس دوران مختلف مقامات پر مقررین نے شان رسالتۖو سیرت پر مفصل  خطاب کیاشہر میں جگہ جگہ دودھ،حلوا اور دیگر سوغات کی سبیلیں لگائی گئی تھیں شرکاء جلوس کے درودوسلام سے شہر کی فضاء مطعر رہی اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے گئے تھے مرکزی جلوس میں دیگر چھوٹے چھوٹے جلوس شامل ہوتے رہے

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کا تھانہ دُلے والا کا اچانک دورہ۔زیر تفتیش مقدمات اور ریکارڈ چیک کیا

ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے تھانہ دُلے والا کا اچانک دورہ کیا۔ ایس ایچ او انسپکٹر افضل خان نے ڈی پی او بھکر کو تھانہ کا وزٹ کروایا اور ریکارڈ کے متعلق بریف کیا۔ اس موقع پر انھوں نے زیر تفتیش مقدمات کے متعلق ایس ایچ او  و تفتیشی افسران سے تفصیل طلب کی۔ محرر آفس، مال خانہ، اسلحہ خانہ، حوالات ، فرنٹ ڈیسک اور بارکوں کا ملاحظہ کیا گیا۔ ڈی پی او بھکر نے مہتمم تھانہ کو زیر تفتیش مقدمات کی حقائق کی روشنی میں بر وقت یکسو ئی اور جملہ رجسٹرز تھانہ کی باضابطہ تکمیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی اپ ڈیشن اور آن لائن تکمیل ریکارڈ کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ معاشرتی جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کرنے کے لیے اس ضمن میں مہتمم تھانہ کو پراگرس رپورٹ ایک ہفتہ میں جمع کروانے کیلئے پاپند کیا گیا ہے۔

بھکر شہر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد مصطفیٰۖ کا مرکزی و عظیم الشان جلوس مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ فریدیہ فرید نگر بہل روڈ بھکر سے برآمد ہوا

بھکر شہر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد مصطفیٰۖ کا مرکزی و عظیم الشان جلوس مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ فریدیہ فرید نگر بہل روڈ بھکر سے برآمد ہوا قیادت مخدوم حاجی سید عارف حسین قدوسی نے کی۔ اس مرکزی جلوس میں ضلع بھر سے دیگر ذیلی تنظیموں نے شرکت کی جن میں بھڑ رشید شاہ، جامع مسجد اقصیٰ اعوان کوٹ، بزم حافظ غلام محمد، انجمن فروغ حمد و نعت،&nbsp; جھنڈا گروپ، جامع مسجد شیرویہ المعروف بھٹیانوالی، انجمن فروغ حمد و نعت حلقہ گڈولہ و دیگر چھوٹے بڑے جلوس اس مرکزی جلوس میں شامل ہوئے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن رہا، ثناء خوانان رسول پاکۖ گلہائے عقیدت بحضور سرور کائنات ۖ نچھاور کرتے رہے۔ جلوس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مخدوم ملت فخر اہلسنت حاجی سید عارف حسین قدوسی نے فرمایا کہ رسو ل پاکۖ کی آمد امت مسلمہ پر اللہ پاک کا احسان عظیم ہے ، تمام عالم اسلام اس دن کو جوش و خروش اورمذہبی جوش و جذبہ سے مناتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک&nbsp; نے حضور پاک ۖ کی ذات اقدس کے نور کو سب سے پہلے پیدا فرمایا، جناب کی ہستی وجہ تخلیق کائنات ہے ، جناب کی آمد سے ہی ظلمت کدے مٹ گئے اور بت اوندھے منہ گر پڑے کعبة اللہ تعظیم کو جھک گیا ہر طرف نور انوار کی بارش ہوگئی، آپ کی شان اقدس پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ہے، بزم حافظ غلام محمد کے مولانا عتیق احمد ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رب العزت نے فرمایا کہ اگر میرے محبوب آپ کا ظہور مقصود نہ ہوتا تو میں اس کائنات کو ہی تخلیق نہ کرتا، آپ کی آمد باعث رحمت ہے، جناب کی آمد سے کفر و ظلمت کے گھٹاٹوپ اندھیرے چھٹ گئے اور توحید کی شمع روشن ہوئی، اس دن کا منانے کا مقصد رسول پاکۖ سے والہانہ محبت کا اظہار ہے ۔ ترجمان تنظیمات اہلسنت سید علی حسنین چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن غلامان مصطفیٰۖ ایک تحریک کا نام ہے، ہم تو سرکار کی ڈیوٹی پر مامور ہیں ،</p>

Tuesday, November 20, 2018

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پرجشن عید میلادالنبیۖ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا

 ملک کے دیگر شہروں کی طرح ، بھکر میں بھی جشن عید میلاد النبیۖ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی تقاریب، مشعل بردار جلوس اور ریلیوں کا انعقاد 12 ربیع الاول کی شب سے عمل میں لایا جاتا ہے۔ ضلع بھر میں 12 ربیع الاول کو کل 53 جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکیورٹی کیلئے 743 پولیس افسران و اہلکاران ہمراہ جلوس مامور کیے گئے ہیں۔جلوس روٹس کی سکریننگ اور کلیئرنس کیلئے سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔ جلوس کے اطراف ، فرنٹ ،عقب اور روٹس پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکاران کی بائی نیم ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ ضلع کی 5 بین الاضلاعی پولیس چیک پوسٹس، 1 بین الصوبائی چیک پوسٹ اور 3 دریائی چیک پوسٹس پر چیکنگ کا عمل انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ تمام مسافروں کی ویری فکیشن اور ان کے سامان کی تلاشی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جلوس کے سٹارٹ پوائنٹس پر شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے سٹینڈ قائم کروائے گئے ہیں تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے بچا جاسکے۔ ٹریفک کے معمولات کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کا ڈیوٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔  مرکزی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت بھکر کا عملہ متعین کیا گیا ہے۔ ایلیٹ پولیس فورس، ریزو فورس اور تھانہ جات کی موبائل وینز پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔مختلف مکتب فکر کے لوگوں کے مابین باہمی رواداری اور بھائی چارے   کی فضاکو قائم و دائم رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی، بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اور سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی کے ممبران و عہدیداران بھی جلوسوں کے ہمراہ موجو د رہیں گئے۔ جبکہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔  

کلور کوٹ پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برآمد ۔ پولیس

کلور کوٹ پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برآمد ۔ پولیس  

خفیہ اطلاعات پر نواحی علاقے حسن والا میں ریڈ کیا گیا ملزم عبدالرزاق سے 1130 گرام چرس اور  1,11,960  روپے وٹک رقم برآمد۔پولیس

  تھانہ کلور کوٹ میں زیر دفعہ 9C  کے تحت مقدمہ درج ملزم کلورکوٹ اور نواحی علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا ۔پولیس

سلیم اختر جھمٹ
نمائندہ جیو دُلے والا۔دریاخان
03454297534
03337732915

Monday, November 19, 2018

روڈ ٹریفک حادثات کے دوران زخمی اور وفات پانے والے افراد کی یاد میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر نوید اقبال کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد

روڈ ٹریفک حادثات کے دوران زخمی اور وفات پانے والے افراد کی یاد میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر نوید اقبال کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس حوالے سے ریسکیو 1122 بھکرآفس جھنگ موڑ سے ریلی بھی نکالی گئی اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو حادثات میں برقت مدد فراہم کرتے ہیں جن میں خاص طور پر ریسکیور، پولیس اور میڈیکل سے وابستہ لوگ شامل ہیں اس سلسلے میں روڈ کو سفر کے لیے محفوظ بنانے کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے مختلف جگہوں پرمختلف گاڑیوں پر ریفلیکٹنگ ٹیپ بھی لگائی گئی تاکہ ریسکیو 1122 حادثات کی روک تھام و ٹریفک حادثات میں کمی لانے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ ہر سال روڈ ٹریفک حادثات کے دوران ہزاروں لوگ زخمی ہو جاتے ہیں اور عمر بھر معذوری کا سبب بنتے ہیں جس میں سب سے زیادہ تعداد20سے40سال کی جواں عمر افراد کی ہے جو نادانی ،غفلت کی وجہ سے اپنے گھر والوں کو مصیبت اور پریشانی میں دھکیل دیتے ہیں۔ اس کی وجہ صرف ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا اور اوورسپیڈ ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور محتاط ڈرائیونگ سے نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ دیگر شہریوں کو بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے

ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور عوامی خدمت محاذ کے سربراہ سابق سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے

 پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور عوامی خدمت محاذ کے سربراہ سابق سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ اور عقیدت مندوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
عوامی خدمت محاذ کے میڈیا ایڈواٸزر فہیم احمد خان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے دینی خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ محمد عبدالوہاب کے انتقال سے دین و ملت کا نقصان ہوا ہے۔ مرحوم کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ پورا نہیں ہوگا۔
انھوں نے حاجی عبدالوہاب کے اہل خانہ اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

عوامی خدمت محاذ کے سربراہ سابق سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہماری کامیابیوں کی بنیاد ہیں

عوامی خدمت محاذ کے سربراہ سابق سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہماری کامیابیوں کی بنیاد ہیں کسی کو بھی کارکنوں کے استحصال کی اجا زت نہیں دی جائیگی، پارٹی کے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی خدمت محاذ کے دیرینہ کارکن رانا وکیل کے بھاٸی رانا شکیل کی تقریب دعوت ولیمہ میں میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ فہیم احمد خان سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاست کو عبادت اور انسانیت کی خدمت سمجھ کر ادا کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے بزرگوں نے ہمیں  سمجھایا ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں جو بھی عہدہ اور مقام دے اسے مخلوق کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے صرف کرو-
عوامی خدمت محاذ کے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں گلی گلی کوچہ کوچہ پھیل جائیں عوامی خدمت محاذ کے پلیٹ فارم سے منتخب ایم این اے اور ایم پی ایز گزشتہ چھ سالوں سے ورثے میں ملے ہو ئے مسائل اور بحرانوں کو حل کرنے کیلٸے شب و روز کوشاں ہیں اور ان شاء اللہ وہ عوام کو نجات دلا کر ضلع کی غیور عوام کے سامنے سرخرو ہونگے اور متوقع بلدیاتی انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پا س جائیگے۔
دریں اثنا رانا شکیل کے دعوت ولیمہ میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ، ضیإ اللہ خان ڈھانڈلہ ، رانا محمد حنیف ، فہیم احمد خان ، ملک عطا اللہ ، اشفاق کامران ، ملک عاشق کھوکھر ، اعجاز بخاری اور رانا خالد کے علاوہ ضلع بھر سے سیاسی ، سماجی ، مزہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر علاقہ تھانہ جنڈانوالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار

ڈی پی او بھکر  کی ہدایات پرتھانہ جنڈانوالہ کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا  جس میںایس ایچ او کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے حصہ لیا۔ اس دوران ظہور الدین ولد منظورالدین سے پسٹل 30 بور مع 4 کارتوس اور محمد امیر ولد حق نواز سے بندوق 12 بورمع 2 کارتوس برآمد کیے گئے جبکہ عبدالستارعرف بوکی راجپوت سے 30 لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایک مجرم اشتہاری جہانگیر ولد گل میر خان کو بھی دوران سرچ آپریشن گرفتار کیا گیا۔جبکہ جوئے کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے حبیب اللہ ولد ربنوازسمرانہ مع7کس نامزدملزمان کو جوئے پر لگی اشیاء ، تاش اور رقم 8050 روپے سمیت پولیس حراست میں لیا گیا۔ ۔گھروں کی تلاشی اور افراد شناخت کے عمل میں13 مشکوک افراد کی بذریعہ SAVAS  سسٹم و بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم ، تصدیق عمل میں لائی گئی۔ جنھیں بعد از کلیئر نس فارغ کر دیا گیا۔

Saturday, November 17, 2018

تھانہ سرائے مہاجر کی حدود میں پولیس کا سرچ آپریشن، اشتہاری،منشیات فروش اور سود خور گرفتار

 ڈی پی او بھکر  عرفان طارق کی ہدایات پرتھانہ سرائے مہاجر کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ایس ایچ او احسان اللہ کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران ایک مجرم اشتہاری مسمی نصیر احمد بلوچ کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ مسمی محمد اشرف راجپوت سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک سود خور ملزم محمد احسان کمبوہ کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ مسمی کفایت اللہ بلوچ جو سرائے مہاجر پولیس کو فراڈ کے مقدمات کی تفتیش میں مطلوب تھا دوران سرچ آپریشن پولیس حراست میں لیا گیا۔ 2 مشکوک/بلانمبر پلیٹ موٹر سائیکلز تھانے میں بند کی گئیں۔گھروں کی تلاشی اور افراد شناخت کے عمل میں18 مشکوک افراد کی بذریعہ SAVAS  سسٹم و بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم ، تصدیق عمل میں لائی گئی۔ جنھیں بعد از کلیئر نس فارغ کر دیا گیا

۔ضلعی انسداد تجاوزات کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے تجاوزات ختم کرانے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورتی بنیا د پر فیصلے

ضلعی انسداد تجاوزات کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سرکاری اراضی اور کمرشل قطعات اراضی کے باقی ماندہ ناجائز قابضین کو نوٹس دئے جائیں گے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ناجائز تجاوزات ختم کردیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کرکے زیر قبضہ سرکاری اراضی واگذار کرائی جائے گی ۔علاوہ ازیں کمیٹی نے ضلع میں ا ب تک واگذار کرائی گئی سرکاری اراضی کی بحالی کا مفصل پلان بھی اسسٹنٹ کمشنرز سے طلب کرلیا ہے ۔ضلعی انسداد تجاوزات کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے تجاوزات ختم کرانے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی  سے متعلق مشاورتی بنیا د پر فیصلے کئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ایز عامر عنایت خان شہانی ,سعید اکبر خان نوانی اور ملک غضنفر عباس چھینہ نے کہاکہ قبرستانوں کیلئے مختص قطعات اراضی سمیت تمام سرکاری اراضی اور کمرشل رقبہ جات کے ناجائز قابضین اگر رضا کارانہ طور پر غیر قانونی قبضہ ختم نہیں کرتے تو یہ اراضی جات قانونی کارروائی کے ذریعے واگذار کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ حکومتی رٹ برقرار رکھتے ہوئے واگذار شدہ سرکاری اراضی جات کی اصل حالت میں بحالی یقینی بنائی جاسکے ۔اراکین اسمبلی نے یہ بات زور دے کرکہی کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔انہوںنے اب تک واگذار شدہ سرکاری اراضی پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئی گئی شجرکاری اور دیگر حفاظتی اقدامات کو سراہا اور کہاکہ ان اقدامات کی بدولت دوبارہ تجاوز کا راستہ کامیابی سے روکا جاسکے گا ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے انسداد تجاوزات مہم میں اراکین اسمبلی کی بھرپور معاونت اور تجاویز کا  خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ انکی مشاور ت و راہنمائی سے ضلعی انتظامیہ ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ہر ممکن قانونی اقدامات اور وسائل بروئے کار لائیگی اور واگذار شدہ تمام سرکاری اراضی کی مستقل بحالی کرکے لینڈ مافیا کا مکمل سدباب یقینی بنائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے بعض محکموں کے افسران کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاکہ اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا اور غیرحاضر افسران کی غفلت و لاپرواہی پر سخت انضباطی کارروائی کیلئے اعلی حکام کو سفارشات ارسال کی جائیں گی

Friday, November 16, 2018

تمام تر معاملات سے بالا تر ہو کر تاجر برادری کے حقوق کی جنگ لڑی ہے صدر انجمن تاجران دریاخان چوہدری عبدالستار

انجمن تاجران دریاخان کے زبیر محمود مغل، صدر چوہدری عبدالستار اورزبیر محمود انصاری نے کہا کہ ہر دور تمام تر معاملات سے بالا تر ہو کر تاجر برادری کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ہر فورم سے ہر ممکن ریلف کو یقینی بنایا ہے تجاوزات ہٹاو مہم میں کسی تاجر کا انتظامیہ کے ہاتھوں نقصان نہیں ہونے دیا ہے اور نہ ہی کسی غریب کو بے روزگار ہونے دیا ہے شہر کے اجتماعی اور شہریوں کے انفرادی مسائل کے حل کے لئے سو فیصد اپنا کرادار ادا کیا ہے انجمن تاجران کا ایک ہی اصولی موقف رہا ہے کہ بلا امتیاز اور پوری شفافیت سے تحصیل انتظامیہ تجاوزات ہٹاو مہم میں اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ کوئی دکاندار متاثر نہ ہوسکے یہاں کی تاجر کمیونٹی نے ہر موقع پر پوری ذمہ داری کا  ثبوت دیا ہے امن و امان کا مسلہ ہو یا فرقہ وارانہ اہم آہنگی قومی یا دینی تہوار آج یہاں مثالی ایک دوسرے کے درمیان ہم آہنگی اس شب و روز کی محنت کا صلہ ہے کیونکہ ایک گلدستہ کی ما نند انجمن تاجران میں سب ہی مکاتب فکر کی نمائندگی سے بھائی چارہ اور پرامن ماحول کی فضا یقینی ہوئی ہے ہم سب تاجر یک جاں دو قلب کی طرح ہیں

تبدیلی کے دعوے سچ نہ ہوتے دکھائی دیکھ کر عوام مایوس شہری تاحال مبینہ طور پر سرکاری محکموں میں موجود کرپٹ اہلکاروں اور ان کے ٹاوٹوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور

تبدیلی کے دعوے سچ نہ ہوتے دکھائی دیکھ کر عوام مایوس ہو رہی ہے شہری تاحال مبینہ طور پر سرکاری محکموں میں موجود کرپٹ اہلکاروں اور ان کے ٹاوٹوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں بالخصوص محکمہ پولیس،واپڈا کے دفاتر میں ٹاوٹوںکا راج ہے جو ہر کام میں عوام کی چمڑی ادھیڑ رہے ہیں محکمہ اینٹی کرپشن کے وژن کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئی ہیں کئی معمولی تنخواہ دار اہلکار کروڑ پتی ہیں جبکہ کئی پردیسی افسران نے لاکھوں کما لئے ہیں یہاں پر کرپشن اور لوٹ مار کی ایک وجہ یہاں سرکاری اداروں میں عرصہ سے تعینات ملازمین ہیں جو ایک ہی سیٹ پر کئی برسوں سے برجمان ہیں اپنے اثرورسوخ کے باعث من مانی کرتے ہیں 

ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر علاقہ تھانہ حیدر آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا

ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر علاقہ تھانہ حیدر آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایس ایچ او رانا محمد اشرف کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران 2 مجرمان اشتہاری مسماة سکینہ بی بی زوجہ مرید بھڈوال اور مسماة کلثوم بی بی زوجہ سجاد بھڈوال کو گرفتار کیا۔ جبکہ 2 عدالتی مفروران مسمی اللہ بخش اور مسمی محمد انور کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جبکہ 17 مشکوک افراد کی بذریعہ SAVAS سسٹم اور بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلیئرنس فارغ کر دیا گیا اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے ساتھ ساتھ معاشرتی جرائم کا خاتمہ بھکر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروشوں اورسود خوروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اور اس کا دائرہ کار دیہی تھانہ جات تک بھی وسیع کیا جارہا ہے۔ دیہی علاقوں میں اجناس کی خرید و فروخت اور زرعی اخراجات پورا کرنے کیلئے سود پر رقم لینے/دینے کا انکشاف ہوا ہے جس کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا ئی جائیگی تاکہ غریب مزدور طبقے اور چھوٹے کاشتکاروں کو مالی استحصال سے روکا جاسکے اور ان لوگوں کے خلاف قانونی کارو٥٥ائی عمل میں لائی جاسکے جو غریب لوگوں کی مجبوریا ں خرید کر ناجائز مفاد حاصل کرتے ہیں

Thursday, November 15, 2018

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کا تھانہ منکیرہ کا اچانک دورہ۔مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لیا اورریکارڈ چیک کیا

 ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے تھانہ منکیرہ کا اچانک دورہ کیا۔  ایس ایچ او منکیرہ ملک اختر بگا نے تھانے کا معائنہ کروایا۔ اس دوران انھوں نے زیر تفتیش مقدمات کی امثلہ جات چیک کیں اور کیسسز کی پراگرس کے متعلق دریافت کیا۔ ریکارڈ کی تکمیل ، فرنٹ ڈیسک پر جملہ ریکارڈ کی آن لائن فیڈنگ اور جنرل صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام زیر تفتیش مقدمات کی بغیر کسی دبائو یا سفارش کے میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے۔ منکیرہ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز پکڑے جانے والے نو سرباز گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او اور دیگر اہلکار کو شاباش دی اورمقدمے کی تفصیل ڈسکس کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ تفتیش کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی یا غفلت برتنے پر سختی سے باز پرس کی جائیگی۔ مقدمات کی پراگرس رپورٹ ڈی پی او دفتر ارسال کی جائے تاکہ اس ضمن میں پیش رفت کو مانیٹر کیا جاسکے۔ اس موقع پر مقامی صحافی کافی تعداد میںتھانے پہنچ گئے ۔ ڈی پی او بھکر نے پولیس ورکنگ کے متعلق صحافی حضرات کے سوالوں کے جواب بھی دیے

ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے سویٹ ہوم بھکر کی شفٹنگ کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں نو تعمیر شدہ آرفن ہائوس کا دورہ کیا

ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے سویٹ ہوم بھکر کی شفٹنگ کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں نو تعمیر شدہ آرفن ہائوس کا دورہ کیا ۔اسموقع پر ایکسئین بلڈنگز توصیف الرحمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ  اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال رانا عطا اللہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے نوتعمیر شدہ آرفن ہائوس کے رہائشی کمرہ جات اور دیگر مختلف شعبوں میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ایکسئین بلڈ نگز کو ہدایت کی کہ آرفن ہائوس میں باقی ماندہ سروسز کی فوری فراہمی کا اہتمام کیا جائے تاکہ سویٹ ہوم کی جلد ازجلد شفٹنگ کرکے بچوں کو بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔ایکسئین بلڈنگز نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سویٹ ہوم کے 100 بچوں کیلئے آرفن ہائوس کا تعمیراتی منصوبہ 18ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور اسمیں پانچ رہائشی بلاکس بنائے گئے ہیں اور ہر بلاک میں 20 بچوں کیلئے رہائشی سہولیات دی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے آرفن ہائوس میں بچوں کیلئے بنائے گئے ڈائننگ ہال ،کچن ،بیڈرومز اور واش رومز کے معائنہ کے دوران ایکسئین بلڈنگز کو ہدایت کی کہ آرفن ہائوس کے تمام شعبوں کو جلد از جلد عمدہ سہولیات سے آراستہ کرکے پاکستان بیت المال کی مقامی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے تاکہ سویٹ ہوم کی شفٹنگ بلاتاخیر مکمل کی جاسکے ۔بعدازاں انہوںنے آرفن ہائوس سے ملحقہ قطعہ اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ آرفن ہائوس کے بچوں کیلئے اس قطعہ اراضی پر پلے گرائونڈبنایا جائے گا ۔انہوںنے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ پلے گرائونڈ کی تیاری کیلئے پاکستان بیت المال کی انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی

Wednesday, November 14, 2018

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر چک نمبر 67/ML میں جینڈر کرائم سیل بھکر پولیس کا آگاہی سیمینار


 ڈی پی او بھکرنے عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کیلئے ضلع کے دوردراز علاقوں میں جینڈرکرائم سیل بھکر پولیس کو آگاہی سیمینار منعقد کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 67/ML  میں ایک سیمینار منعقد کروایا گیا جس میں ڈی ایس پی لیگل ملک ظفر عباس، سب انسپکٹر محمد شریف انچارج جینڈر کرائم سیل، لیڈی کنسٹیبل صدف نسیم، ظفراللہ خان پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول، چوہدری محمد اسلم چیئر مین یونین کونسل، چوہدری محمد امین (النور فلور ملز)، بشیر احمد چوہان اور کثیر تعداد میں معزین علاقہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز،طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ اس دوران شرکاء کو جینڈر کرائم سیل کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور بروشر تقسیم کیے گئے۔ تشدد نسواں، نابالغ بچوں / بچیوں سے جنسی زیادتی اور دیگر زنا / بدفعلی کے واقعات کی رپورٹ، تفتیش، پولیس امداد اور طریقہ کار کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اکثر ایسے واقعات کی عدم رپورٹ یا قبائلی اثر ورسوخ کی وجہ سے چشم پوشی کی جاتی ہے جسکی وجہ سے ایسے جرائم معاشرے میںنمو پاتے ہیں اور مجرمان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ مقدمات کی حقائق کی روشنی میں تفتیش، پیروی اور گناہگاروں کو جلد سزا ہونے پر ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ آگاہی سیمینارز کی بدولت ضلع بھر میں ایسے واقعات کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔ پولیس کے اعتماد اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کامیابی ہوئی ہے۔ ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر ضلع کے دوردراز علاقوں میں آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاکہ عوام الناس کو ان کیسسز کے حوالے سے باشعور کیا جا سکے اور ایسی کسی صورتحال میںمتاثرین کی درست انداز میں داد رسی ممکن بنائی جاسکے

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کے زیر صدارات عیدمیلادالنبیۖ کے حوالے سے ضلع بھر کے علماء و مشائخ سے میٹنگ

 ڈی پی او بھکرنے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے عیدمیلادالنبیۖ کے حوالے سے میٹنگ ہال ڈی پی آفس بھکر میں میٹنگ کی۔ جملہ شرکاء سے جشن عیدمیلادالنبیۖ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس، ریلیاں اور اجتماعات کے بارے میں تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ عوامی اجتماعات کے جگہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے بھی ڈسکس کی گئی۔ جلوس وریلیوں کے روٹس ، ٹائمنگ اور ٹریفک کی روانی کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے۔ جملہ شرکاء میٹنگ کی طرف سے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون اور اصول و ضوابط کی پاسداری کیے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔  بھکر پولیس کی جانب سے تمام اجتماعات کی جگہوں و روٹس کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے بھی ٹریفک اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین بھکر پروگرام کے تسلسل میں تاجر برادری کے تعاون سے مارکیٹس کے اندر ٹری پلانٹیشن سکیم متعارف کرائی گئی ہے

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین بھکر پروگرام کے تسلسل میں تاجر برادری کے تعاون سے مارکیٹس کے اندر ٹری پلانٹیشن سکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کا آغاز 15 نومبر کو سہ پہر چار بجے کیا جارہا ہے اور اس موقع پر خانسر چوک سے گڈولہ ریلوے پھاٹک تک سکھ چین کے ڈیڑھ سو سے زائد پودے لگائے جائیں گے جو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگا کر دئے جائیں گے اور انکی حفاظت و دیکھ بھال اوراونر شپ دکانداروں کو سونپی جائے گی جس کیلئے انجمن تاجران نے یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوںنے اس امر کا انکشاف مارکیٹ پلانٹیشن سکیم کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا  جس میں اسسٹنٹ کمشنرز ،محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد کلین اینڈ گرین بھکر پروگرام میں سول سوسائٹی  خصوصا تاجر برادری کا عملی کردار یقینی بنانا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ضلع کی دیگر تحصیلوں کے شہری علاقوں کے اندر بازاروں میں بھی اسی طرز پر پودے لگا کر دئے جائیں گے ۔انہوںنے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ تحصیلوں میں مارکیٹ پلانٹیشن سکیم کے سلسلہ میں تاجر برادری کیساتھ اجلاس منعقد کرکے آگاہی فراہمی کی جائے اور بازاروں کے اندر خالی جگہوں پر پودے لگوا کر انکی حفاظت اور اونر شپ دکانداروں کو سونپی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شجرکاری کے اس عمل سے شہروں کے اندرونی علاقوں خصوصا بازاروں میں خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کی فضا پیدا ہوگی اور بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والوں کو خوشگواریت کا احساس ہوگا#

ڈپٹی کمشنر بھکر وقا ص رشید نے ضلع میں سرکاری محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے ہیں کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کیلئے کوٹہ کی خالی آسامیوں کے بارے میں مفصل رپورٹ پیش کی جائے

ڈپٹی کمشنر بھکر وقا ص رشید نے ضلع میں سرکاری محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے ہیں کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کردہ 3 فیصد کوٹہ پر اب تک کئے گئے عملدرآمد اور اس کوٹہ کی خالی آسامیوں کے بارے میں مفصل رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوںنے یہ احکامات معذور افراد کے مسائل کے حل کیلئے قائم کردہ ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے معذور افراد کو رعایتی سفری کارڈز کے اجراء کا بھی جائزہ لیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ معذور افراد کو اب تک 315 رعایتی سفری کارڈز جاری کئے جاچکے ہیں جن کے ذریعے انکو پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سفر کے دوران کرایہ میں 50 فیصد رعایت کی سہولت دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے سیکریٹری ڈی آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی انتظامیہ کو اس امر کا پابند بنایاجائے کہ وہ معذور افراد کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت لازما دیں ۔انہوںنے ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں رعایت نہ دینے والوں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کی جائے ۔انہوںنے مزید کہاکہ معذور افراد پبلک ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے بارے میں اپنی شکایات ڈی سی آفس کے شکایات سیل میں ٹیلی فون نمبر 0453.9200082 یا پولیس کی 15 سروس پر درج کرائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے رعایتی سفری کارڈز کے حامل معذور افراد کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں خصوصی سروس کائونٹرز
کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور سیکریٹری ڈی آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کو اس ضمن میں آگاہ کرکے مذکورہ کائونٹرز کا قیام یقینی بنایا جائے تاکہ معذور افراد کو سفری ٹکٹ کے حصول کیلئے انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے #

Tuesday, November 13, 2018

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر تھانہ سٹی بھکر پولیس کا سرچ آپریشن 2منشیات فروش 2اشتہاری ملزمان گرفتار

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ سٹی بھکر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایس ایچ او محمد زبیر خان کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ، اہلکاران سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی اور ایلیٹ پولیس فورس نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران ملزم نواب خان پٹھان سکنہ محلہ عالم آباد سے ایک رائفل7MM برآمد کی گئی جبکہ ملزم عبدالرحمن پٹھان سکنہ محلہ عالم آباد سے 1125 گرام چر س مع وٹک رقم 20,000 روپے برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔دوران سرچ آپریشن 2 مجرمان اشتہاری مسمی ناصر علی راجپوت اور محمد قیصر علی راجپوت کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جبکہ 23 مشکوک افراد کی بذریعہ SAVAS سسٹم اور بائیو میٹرک ویر ی فیکیشن سسٹم کے تحت تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلیئرنس چھوڑ دیا گیا

سابق شوہر نے والدین کے گھر رہاش پذیرطلاق یافتہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

سابق شوہر نے والدین کے گھر رہاش پذیرطلاق یافتہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا نواحی علاقہ ڈتوریاں والا میں صائمہ بی بی اپنے شوہر محمد ایوب سکنہ پیلاں سے طلاق لے کر اپنے والدین کے ہاں رہائش پذیر تھی سابقہ شوہر ایوب نے پسٹل کے فائر کرکے قتل کردیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے تھانہ پولیس کلورکوٹ نے ابتدائی کاروائی درج کرلی ہے 

دریاخان کے نواحی علاقہ ٹبہ اکبرشاہ میںشوہر سے نارا ض تین بچوں کی ماںنے مبینہ طور پر زہر( کالا پتھر) پی کر خودکشی کر لی

دریاخان کے نواحی علاقہ ٹبہ اکبرشاہ میںشوہر سے نارا ض تین بچوں کی ماں(ف) نے مبینہ طور پر زہر( کالا پتھر) پی لیا تشویش ناک حالت پرنشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں اس نے دوران علاج دم توڑ گئی تھانہ صدر دریاخان پولیس نے ابتدائی رپورت درج کرلی ذرائع کے مطابق متوفیہ(ف) کافی دنوں سے اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اپنی بیوہ والدہ کے ساتھ رہائش پزیر تھی

دُلے والا سمیت دریا خان میںتجاوزات اور سرکاری اراضی و راستے واہ گزار کرانے میں تحصیل انتظامیہ کی کاروائی ٹھپ ہو کر رہ گئی

دُلے والا سمیت دریا خان میںتجاوزات اور سرکاری اراضی و راستے واہ گزار کرانے میں تحصیل انتظامیہ کی کاروائی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے قبرستانوں کی کی قیمتی اراضی پر ہاتھ صاف کرنے والے بھی تاحال محفوظ ہیں با اثر لوگ محکمہ مال کی گئی حد بندی کو ملحوظ خاطر میں نہیں لا رہے ہیں کمزور اور شریف شہری املاک کو گراکر چند گز تک محدود ہو گئے قیمتی دکانیں ضائع ہوگئیں انتظامیہ صرف اعلانات کی حد تک محدود ہے ہتھ رہڑھی بان پھر سے مصروف بازاروں میںقبضہ کرچکے ہیں ان کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ان ہتھ رہڑھی بانوں کی ہٹ دھرمی ختم نہیں کرائی جاسکی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحصیل انتظامیہ نے 15نومبر تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس میں کئی گئی حد بندی کے مطابق تعمیرات گرانے کا کہا گیا ہے زرائع کے مطابق بے رحمانہ کاروائی کی جائے گی ۔

ایجوکیٹرز اساتذہ کے باہمی تبادلہ جات میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے ملک اصغر گورچھہ

 ضلعی صدر پی ٹی یوبھکر ملک اصغر حسین گورچھہ نے کہا ہے کہ 2018 میں تعینات ہونے والے ایجوکیٹرز اساتذہ کے باہمی تبادلہ جات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں ۔ دور دراز سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلہ پر تعینات زنانہ و مردانہ اساتذہ اگر رضا مندی سے باہمی تبادلہ کرانا چاہیں تو محکمہ کو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے اس بارے پہلے نوٹیکفیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ جناب CEO ایجوکیشن بھکر اور ڈپٹی کمشنر بھکر اس بارے خصوصی ہدایات جاری فرمائیں۔ PST/EST/SST اساتذہ کے تبادلہ جات کے پراسس کو اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ نا انصافی کی صورت میں PTU آواز اٹھائے گی۔ اساتذہ کے محکمانہ کوٹہ کے مطابق انہیں پروموشن دی جائے ۔ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ کی جائے ۔ موو اور کیسز کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ضلعی صدر نے کہا کہ موجودہ محکمانہ پروموشن کے ساتھ موو اور کے پر اسس کو بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ اتھارٹی سے ہمارا رابطہ ہے ۔ امید ہے یہ پراسس بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔

:مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے محض دعوے کئے گئے اس کی طرف ایک قدم بھی نہیں اٹھایا گیا ۔ روزگار دینے کی بجائے چھینا جارہا ہے امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار

امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا ہے کہ کارکن ربیع الاول کو دعوت کا مہینہ بنائیں۔ اور ملک میں نظام مصطفیٰۖ کے نفاذ کی جدوجہد کو تیز کریں۔ مسائل کا حل اسلامی شریعت پر عمل میں ہے جماعت اسلامی نظام مصطفیۖ کے غلبہ کی تحریک ہے۔ دنیا کی تمام اقوام اور ملکوں کے مسائل کا حل اسلامی شریعت پر عمل میں ہے۔ ربیع الاول کے مہینے میں عوام رسول پاکۖ کے طریقوں کی طرف رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتۖ کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے محض دعوے کئے گئے اس کی طرف ایک قدم بھی نہیں اٹھایا گیا ۔ روزگار دینے کی بجائے روزگار چھینا جارہا ہے۔ تبدیلی کے سہانے خواب کی تعبیر مہنگائی کی صورت میں آئی ہے۔ 15 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

Monday, November 12, 2018

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر تھانہ کلورکوٹ کے علاقے میں سرچ آپریشن، مجرمان اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر علاقہ تھانہ کلورکوٹ میںسرچ آپریشن کیا گیا جس جملہ نفری تھانہ نے حصہ لیا۔ اس دوران 3 مجرمان اشتہاری مسمی احسان اللہ، عبدالرحمان اور قیصر کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ محمد شبیر ولد صادق زہرانی سے1060 گرام چرس اور جاوید محمدخان سگو سے10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ دونو ں ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیںکلیئرنس کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ 
اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کے اندر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ معاشرتی جرائم کو ترجیح بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ تمام میسر وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے بھکر پولیس کی طرف سے بھر پور کوشش کی جارہی ہے کہ اس علاقہ کو منشیات سے پاک کیا جائے۔مزید براں سود خوروں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور جواریوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ 

:ضلعی چئیرمین احمد نواز خان نوانی نے دریاخان کے دوخاندانوں میں صلح کرادی

ضلعی چئیرمین احمد نواز خان نوانی نے دریاخان کے دوخاندانوں میں صلح کرادی مقتول محمد نواز کے ورثاء نے ملزم کو معاف کردیا دریاخان میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں معززین علاقہ،سیاسی و سماجی شخصیات،کونسلرز اور نوانی یوتھ ونگ کے رہنماوں ملزم خاندان اور مقتول خاندان کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر ملزم محمدنواب شیخ کے خاندان نے مقتول محمدنواز المعروف سیٹھ کے خاندان سے معافی مانگی جس پر مقتول کے خاندان نے معاف کردیا اس موقع پر ملک انتظار حسین شاکر،ملک عبدالستار رحمن،شیخ محمد حسین جاویداقبال کھمنہ،غلام علی سیال کونسلر،ملک اللہ بخش کھیمٹہ کونسلر،سابق تحصیل نائب ناظم عبدالرو ف قریشی بھی موجود تھے ضلع چئیرمین احمد نواز خان نوانی نے مقتول خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے معافی کے عمل سے اللہ اور اس کا رسول ۖ خوش ہوں گے کیونکہ دوخاندانوں اور بھائیوں کے درمیان صلح کرانا اور ہونا جبکہ معاف کرنا سب بڑی نیکی ہے مقتول خاندان نے بہت بڑا احسان کیا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے دونوں خاندانوں کو گلے ملایا گیا جبہ ضلع چئیرمین نے مقتول محمد نواز کے بہنوئی کو پگ بھی پہنائی ہے

دریاخان میں پودے لگا کر گرین پنجاب مہم کا آغاز کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر اسد عباس چانڈیو،ڈی ایس پی سرکل پولیس محمد اکرام خان نیازی تاجر وممبر کور و امن کمیٹی ضلع زبیر محمود مغل اور سٹی ایس ایچ او احمد عباس نے گرین پنجاب کے سلسلہ میں تھانہ کے نذدیک گرین بیلٹ کے لئے خالی کرائی گئی جگہ پر پودے لگائے  شہر میں گرین پنجاب مہم کا آغاز کیا ہے اس موقع پر سول سوسائٹی،میڈیا،تاجران ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق  رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں

جشن عید میلاد النبی ۖ کے دوران فرقہ وارانہ اہم آہنگی کو متاثر نہ ہونے دیاجائے اسسٹنٹ کمشنر اسدچانڈیو

 اسسٹنٹ کمشنر اسد عباس چانڈیو کی زیر صدارات جشن عید میلاد النبی ۖکے حوالہ سے دریاخان میں میٹنگ  ہوئی جس میں ڈی ایس پی سرکل محمد اکرام خان نیازی،ایس ایچ او سٹی احمد عباس ،ممبران امن کمیٹی زبیر محمود مغل،ملک ریاض سیال،مولانا ابو بکر،چوہدری عبدالستار،زبیر انصاری،ملک مہرالدین ایوبی ،ڈاکٹر محمد اسلم خان ،شیخ محمد یٰسین ،محمد اقبال زرگر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اے سی اسد عباس چانڈیو نے کہا کہ اس مبارک موقع پر نکلنے والے جلوسوں اور پروگراموں میں نبی اکرمۖکی شان مبارک پر روشنی ڈالی جائے اس دوران فرقہ وارانہ اہم آہنگی کو متاثر نہ ہونے دیا امن و امان کی صورت حال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے پولیس اور تحصیل انتظامیہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں گے ممبران امن کمیٹی نے پوری یقین دہانی کرائی کہ ہمشہ کی طرح اس دفعہ بھی کوئی مسلہ پیدا نہ ہوگا

Sunday, November 11, 2018

بھکر : لیہ کا رہائشی بہل کے نجی ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا

بھکر : لیہ کا رہائشی بہل کے نجی ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا زرائع کے مطابق  محبوب نامی شخص رات ہوٹل پر آرام کیلئے رکا تھا صُبح مردہ حالت میں پایا گیا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے

بھکر کے کچہ نشیبی علاقہ میں ایک شخص آگ سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا

بھکر کے کچہ نشیبی علاقہ میں ایک شخص آگ سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا خدابخش نامی جو کہ معذور تھا سردی سے بچاو کے لئےاس کے کمرے میں آ گ جلائی گئی بستر کو آگ لگنے سے بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گیا

دُلےوالا:بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں یا غیر جماعتی نیازی گروپ ضلع اور تحصیل کی ہر نشست پر ڈٹ کر مقابلہ کریگا مخالفین کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے سرپرست نجیب اللہ خان نیازی لورز عرفان اللہ خان نیازی

دُلےوالا(نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں یا غیر جماعتی نیازی گروپ ضلع اور تحصیل کی ہر نشست پر ڈٹ کر مقابلہ کریگا مخالفین کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے نیازی گروپ میدان میں ہے ان خیالات کا اظہار سرپرست نجیب اللہ خان نیازی لورز عرفان اللہ خان نیازی نے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کی جرات کریگی اگر بلدیاتی الیکشن ہوئے تو نیازی گروپ اس کے لیے تیار ہے نیازی گروپ ضلع اور تحصیل کی ہر نشست پر ڈٹ کر الیکشن لڑیگا اور انشاءاللہ دھاندلی کی پیداوار گروپ کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے انہوں نے کہا دوستوں سے مشاورت جاری ہے اور مشاورت کے بعد امیدوار فائنل کرینگے ایم پی اے گروپ ضلع کونسل میں اقتدار اور ایم پی اے ہونے کے باوجود غریبوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا بلکہ ضلع کونسل کی طرف سے غریب کھوکھا بانوں کو بے روزگار کرنے کی ناکام کوشش کی کھوکھا بانوں کو نوٹس دئیے گئے جن کے راستے میں نیازی گروپ ہی رکاوٹ بنا جب تک زندہ ہیں غریبوں کی جنگ لڑتے رہیں گے تجاوزات کی آڑ میں غریبوں سے روزی روٹی چھینی گئی انشاءاللہ بلدیاتی الیکشن میں عوام ان ظالموں سے حساب چکا دے گی مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں نیازی گروپ ہر میدان میں مقابلہ کریگا انشاءاللہ کامیابی نیازی گروپ کا مقدر بنے گی اور عوام کے حقوق کیلئے ہر میدان پر مقابلہ کرتے رہیں گے

Saturday, November 10, 2018

کلور کوٹ کے علاقہ وٹھوئے والا میں دو بھائیوں کو گھر میں گُھس کر قتل کر دیا گیا

کلورکوٹ کے نواحی علاقہ وٹھوئے والا میں دو بھائیوں کو علی الصبح گھر میںگھس کر قتل کردیا گیا۔دو سگے بھائی جاوید اقبال ،مظفر اقبال گھر میں موجود تھے کہ صُبح سویرے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بھکر عرفان طارق موقع پر پہنچ گئے ایس ڈی پی او کلورکوٹ خالد محمود کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔ پولیس کی نگرانی میں  مقتولین کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کلورکوٹ میں پوسٹمارٹم کروایا گیا۔ مقتولین کے بھائی محمد ممتاز کی مدعیت میں بلال ولد سیف اللہ اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ نمبر 350/18  زیر دفعہ 302/34  درج کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او بھکر نے  ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتل کی گرفتاری میں کسی قسم کی سستی یا دبائو برداشت نہ کیا جائے گا۔ ورثاء کی ہر حوالے سے داد رسی کی جائیگی اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا

دریاخان کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، منشیات برآمد، اشتہاری مجرمان گرفتار

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او دریاخان کی سربراہی میں دریا خان اور اس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں ایس ایچ او سٹی دریاخان، ایس ایچ او صدر دریا خان، جملہ نفری ہر دو تھانہ جات، اہلکاران سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی اور ایلیٹ پولیس فورس نے حصہ لیا۔ اس دوران تصور حسین سے 20 لیٹر شراب،  فتح شیر سے 20 لیٹر شراب اور محمد اشرف سے 495 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ جبکہ ایک مجرم اشتہاری مسمی محمد زبیربھٹی اور 3 عدالتی مفروران انتظار احمد، محمد بلال اور شہباز احمد کو بھی گرفتار کیا گیا۔  علاوہ ازیں سرچ آپریشن کے دوران ایک موٹر سائیکل متعلقہ مقدمہ نمبر 280/18  زیر دفعہ 392 برآمد کیا گیا اوراس مقدمہ میں ملوث 3  ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ مشکوک افراد کی چھان بین کیلئے 17 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق عمل میں لائی گئی۔ موثر کاروائی کرنے پر ڈی پی او بھکر نے جملہ پولیس افسران کو شاباش دی ہے اورتمام منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میںلا نے کی تاکید کی ہے۔ 

روزنامہ جنگ لاہور (متفرق نیوز)





Friday, November 9, 2018

بھکر : ڈپٹی کمشنر بھکر کیپٹن(ر) وقاص رشید نے دریاخان میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

بھکر : ڈپٹی کمشنر بھکر
کیپٹن(ر) وقاص رشید نے دریاخان میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے بعدازاں فوری عمل در آمد کے احکامات جاری کئے شہریوں نے مقامی شوگر ملز کی جانب سے عدم ادائیگی پر کاشتکاروں کی دہائی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور گرلز میں سائنس لیکچرار کی خالی اسامیوں پر تعیناتی وغیرہ پر توجہ دلائی تجاوزات آپریشن میں امتیازی برتائو اور دیہی علاقوں کے علاوہ دیگر محکمہ جات کی ہزاروں کنال کمرشل اور زرعی اراضی قابضین کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا انجمن تاجران نے کے نمائندگان نے قبرستانوں کی اراضی واگذار کرانے پر بھی زور دیا وقاص رشید نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا ضلع میں متعدد محکمہ جات کے سربراہان نہیں ہیں اس لئے کام مشکلات پیدا ہو رہی ہیں آئندہ دیہی اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر تحصیل میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کوفوری اور سستا انصاف فراہم کیا جا سکے ۔آج منکیرہ میں کھلی کچہری ہوگی

بھکر :جینڈر کرائم سیل ڈسٹرکٹ پولیس بھکر کا بہل کے علاقے میں سیمینار کا انعقاد

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات کی روشنی میں جینڈر کرائم سیل نے بہل کے علاقے میں سردار سکندر خان کے ڈیرے پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ایس ڈی پی او صدر بھکر اسداللہ خان، ڈی ایس پی لیگل ملک ظفر عباس، انچارج جنیڈر کرائم سیل سب انسپکٹر ملک شریف گھلو، ایس ایچ او بہل انسپکٹر آصف خان اور کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں شرکاء کو جنسی تشدد، کم عمر بچے / بچیوں سے جنسی زیادتی اور بدفعلی/ زنا کے دیگر واقعات کی صورت میں پولیس امداد کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ معلوماتی بروشر جن میں ایسے واقعات کی صورت میں پولیس سے رابطہ اور مقدمات کے اندراج کے طریقہ کارکے متعلق وضاحت کی گئی ہے، حاضرین میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ سیمینار کا مقصد ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی کرنا اور مقدمات کی درست تفتیش عمل میں لاکر متاثرین کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں آگاہی سیمینارکا سلسلہ جاری رہے گا۔

بھکر: ٹریفک آگاہی پروگرام کے تحت سکول و کالج کے بچوں کو آگاہی لیکچر دیے جائیںڈی پی او بھکرعرفان طارق

ڈی پی او بھکرعرفان طارق کی زیرصدارت میٹنگ ہال ڈی پی او آفس میں جملہ ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزاصغرعلی، انچارج ٹریفک پولیس بھکر انسپکٹر اعجاز حسین مگسی اور دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔ اس دوران ٹریفک پولیس کی ورکنگ کا جائزہ لیا گیا اور ضلع کے اندر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے متعلق ڈسکس کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے کہا کہ شہر کے اندر موٹر سائیکل کے زیادہ تر حادثات کی وجوہات ون ویلنگ ، اوور سپیڈنگ اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا مشاہدے میں آیا ہے علاوہ ازیں کم عمر بچوںکا موٹر سائیکل چلانا، نہ تجربہ کاری اور لائسنس کا نہ ہونا بھی ٹریفک حادثات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ بڑی شاہرائوں پر اوور لوڈنگ اور چنگ چی رکشہ کے بھرمار حادثات کا پیشہ خیمہ ثابت ہوتی ہے۔ لہذا ٹریفک آگاہی پروگرام کے تحت سکول و کالج کے بچوں کو آگاہی لیکچر دیے جائیں۔ عوام الناس خصوصاً ایسے والدین جن کے بچے سکول یا کالج جاتے ہیں انھیں پیشگی خبردار کرنے کیلئے سیمینار منعقد کیے جائیں اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں۔ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان کی گاڑیا ں اور ڈرائیور تھانے بند کرکے مقدمات درج کیے جائیں۔ چنگ چی رکشہ کا استعمال شہر کے ایریا تک محدود کیا جائے اور بڑی شاہرائوں پر چلنے والے رکشوں کو بند کر دیا جائے۔ تمام گاڑیوں کی فٹس اور ڈرائیوران کیلئے ڈرائیونگ لائسنس ضروری بنا یا جائے۔ پندرہ روز کے اندر کاروائی مکمل کی جائے اور اس ضمن میں آئندہ میٹنگ میں تمام ٹریفک پولیس افسران سے باز پرس کی جائیگی۔

بھکر : تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ بھکر تھیلیسمیا کئیر سنٹر کسی نعمت سے کم نہیں ڈی پی او عرفان طارق

بھکر : تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ بھکر تھیلیسمیا کئیر سنٹر کسی نعمت سے کم نہیں ہے یہ بات ڈی پی او عرفان طارق نے بھکر تھیلیسمیاکئیر سنٹر ٹرسٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی اس موقع پر صدر بھکر تھیلیسمیا کئیر سنٹر ٹرسٹ شیخ محمد ایوب ، جنرل سیکرٹری رانا محمد حنیف،سرجن ڈاکٹر مظہر بلوچ، ڈاکٹر شرجیل احمد غوری،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن پرویز احمد خان ،ایس ایچ او سٹی زبیر اعوان، فصاحت مہدی نقوی ، نعیم گادی ، جاوید بھٹہ ،نعیم طاہر،خالد صدیقی، اسلم بلوچ،اظہر شبیر راؤ، سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈ ی پی او بھکر عرفان طارق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھکر تھیلیسیمیا کئیر سنٹر بھکر میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور اس کو شیخ محمد ایوب اور ان کی ٹیم نے جس طرح فعال بنایا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔اس سینٹر سے نہ صرف بھکر بلکہ دیگر نواحی علاقوں کے مریض بچے بھی مستفید ہو رہے ہیں اس لیے اس سینٹر کی استعدادکار میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں ۔یہ مریض بچے ہمارے اپنے بچے ہیں جن کے علاج معالجہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور اس ضمن میں ڈی سی بھکر وقاص رشید کے مشکور ہیں جنہوں نے سینٹر کیلئے 4.2ملین روپے کی خطیر رقم سے ادویات کیلئے ٹینڈر منظور کروایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹرسٹ کیلئے ڈونیشن کیلئے جلد ہی ایک بہت بڑا سیمینار منعقد کروایا جائے گا جس میں بچوں کیلئے خون کے عطیات کے ساتھ مالی امدادبھی اکٹھی کی جائے ۔ قبل ازیں ڈی پی او عرفان طارق نے صدر شیخ محمد ایوب کے ہمراہ تھیلیسمیا کئیر سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریض بچوں کی عیادت بھی کی 

بھکر: ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے بھکر جاب بیورو ،ٹیوٹا،مائیکروفنانس اداروں اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع کے غریب و نادار ضرورت مند افراد کو مالی امداد اور روزگار کے مواقع فرام کرنے کیلئے بھرپور اشتراک عمل کے تحت خدمات سرانجام دی جائیں

بھکر: ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے بھکر جاب بیورو ،ٹیوٹا،مائیکروفنانس اداروں اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع کے غریب و نادار ضرورت مند افراد کو مالی امداد اور روزگار کے مواقع فرام کرنے کیلئے بھرپور اشتراک عمل کے تحت خدمات سرانجام دی جائیں اوراس ضمن میں متعلقہ  دائرہ کار کی امداد ی سروسز کے بارے میں ضرورت مند افراد کی آگاہی کیلئے بھکر جاب بیور و میں خصوصی سیمینار منعقد کرنے کا اہتمام کیا جائے ۔انہوں نے یہ ہدایات ضلع کے مستحق اور ضرورت مند افراد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے مالی امدادی پروگرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیںجس میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ،بھکرجاب بیورو،ٹیوٹا ،لوکل گورنمنٹ کے افسران اور مائیکرو فنانس اداروں کے نمایندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ دائرہ کار کی امدادی سرسز کے بارے میں بریفنگ دی اور آئندہ کی حکمت عملی کی تفصیلات واضح کیں ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے پروگرام کا حجم بڑھانے  کی ضرورت پر زور دیا اور اس امر کی تاکید کی کہ مالی امدادی پروگرام کی ترجیحات اس انداز میں متعین کی جائیں کہ ضرورت مند افراد کیلئے خود روزگاری  کے مواقع پیدا ہوں اور  وہ خود انحصاری کے قابل ہوسکیں ۔انہوںنے سوشل ویلفیئر  اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے ضلع میں تفصیلی سروے کے تحت خصوصی افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ اس ڈیٹا کی روشنی میں مستحق خصوصی افراد کیلئے امدادی پروگرام کی ترجیحات متعین کی جاسکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ شہر کے موجودہ پارکس میں سے کسی پارک میں خصوصی افراد کیلئے پورشن مختص کر کے رپورٹ پیش کیجائے تاکہ اسمیں خصوصی افراد کیلئے تفریحی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے فالو اپ میٹنگ جلد منعقد کی جائے گی #

Thursday, November 8, 2018

روزنامہ جنگ لاہور ۔ ڈپٹی کمشنر بھکر نیوز



روزنامہ وقت لاہور (جنگ گروپ)




دریاخان : حلقہ پی پی 90 تحصیل دریاخان سے ایم پی اے سعید اکبر نوانی کی اہلیت کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کل تک ملتوی ۔ زرائع

دریاخان : حلقہ پی پی 90 تحصیل دریاخان سے ایم پی اے سعید اکبر نوانی کی اہلیت کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کل تک ملتوی ۔ زرائع

 دریاخان : کل دوبارہ سماعت ہو گی فیصلہ متوقع

دریاخان : سابق امیدوار ایم پی اے عرفان اللہ خان نیازی نے الیکشن ٹربیونل میں ایم پی اے سعید اکبر نوانی کی اہلیت کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی ہے

دریاخان : سماعت کے دوران سعید اکبر نوانی کے وکیل کی طرف سے اعتراضات داخل کرائے گئے ان پر بحث ھوئی
 ۔
سلیم جھمٹ

بھکر : مخالفین کی الیکشن ٹربیونل میں اپیل کا خارج ہونا حق اور سچ کی فتح ہے ایم این اے ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ

بھکر : مخالفین کی الیکشن ٹربیونل میں اپیل کا خارج ہونا حق اور سچ کی فتح ہے جس پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اک بار پھر ہمیں سرخرو کیا۔ دراصل عوامی میدان میں تاریخی شکست کھانے کے بعد مخالفین کا الیکشن ٹربیونل میں جانا بوکھلاہٹ کی علامت تھی ۔ ہمارے سیاسی مخالفین عوامی خدمت محاذ کی گزشتہ ادوار میں عوامی خدمت اور ترقی کے حوالے سے مثالی کارکردگی سے خائف ہیں جبکہ عوام الحَمْدُ ِلله ہماری کارکردگی کیوجہ سے ہم پر اعتماد کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ الیکشن میں عوام نے مخالفین کو شکست فاش سے دو چار کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ،  رکن صوباٸی اسمبلی غضنفر عباس چھینہ اور عامر عناٸت خان شہانی نے لاہور ہاٸیکورٹ کے فیصلہ کے بعد میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ فہیم احمد خان سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع کی عوام عوامی خدمت محاذ اور پاکستان تحریک انصاف کی فلاحی پالیسیوں کی تائید کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جماعت جمہوریت کی بالا دستی اور عوامی خدمت کے مشن پر یقین رکھتی ہے ۔ ان شاء اللہ  پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا اور سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوٸے عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے انگنت ترقیاتی منصوبے منظور کروا کے عوام کے معیار اور اعتماد پر پورا اترینگے اور عوام کے تعاون سے ان شاء اللہ متوقع بلدیاتی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرینگے۔

دریا خان:پرائیویٹ سکولز اسوسی ایشن بھکر کا دریاخان میں اجلاس

دریاخان میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بھکرکا اجلاس زیر صدارت احمد رضا اختر ہوا اجلاس میں پنجاب  ایجوکیشن فاونڈیشن  ضلع بھرکے سکول مالکان نے شرکت کی.اجلاس میں بتایا گیا گزشتہ تین ماہ سے فاونڈیشن کے سکولوں کو ادائگیاں نہیں کی گئیں جس کے باعث سکول اور سکول سٹاف شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں. حکام کو بار بار کی اپیلوں کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی جارہی ہیں.ضلعی صدر احمد رضااختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فاونڈیشن کے سکول کو تین ماہ سے رقوم ادائگیاں نہیں کی گئں. رواں ہفتہ میں اگر ادائیگیان نہ کی گئیں تو ضلع بھر کے سکول احتجاجا" بند کر دیں گے. مالکان اور اساتذہ احتجاج کریں  گے.

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...